پنجاب، ایک روز میں 61 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی
شائع شدہ تاریخ 01 مئی, 2021
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک روز کے دوران 61 ہزار افراد کو کورونا ویکیسن لگائی گئی۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت روزانہ 80 ہزار لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف پورا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 61 ہزار لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے یکم مئی کو بھی ویکسی نیشن سینٹرز پر ویکسین لگانے کا عمل جاری رہے گا۔