پسنی کے قریب سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملہ، کیپٹن اور سپاہی شہید
شائع شدہ تاریخ 15 جولائی, 2021
بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کا کیپٹن اور سپاہی شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے پسنی کے قریب سکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہو گئے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پسنی کے قریب خدا بخش بازار کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن عناصر کے بزدلانہ حملوں سے بلوچستان کا امن سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے، سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔