پرویز الہٰی اسٹیبلشمنٹ کا دباؤ لے جاتے ہیں، عمران خان
شائع شدہ تاریخ 20 دسمبر, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے ملاقات میں کہا کہ ہم جب کہیں گے پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھجوا دیں گے۔ پرویز الہٰی اسٹیبلشمنٹ کا دباؤ لے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور مونس الہیٰ نے بھی ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جمعہ کو دما دم مست قلندر ہو گا۔ پرویز الہٰی نے کہا کہ ہمارے مؤقف الگ الگ ہے لیکن انتخابات ایک ساتھ ہی لڑیں گے۔