پاک فوج نے قومی سلامتی پالیسی کو اہم سنگ میل قرار دیدیا
شائع شدہ تاریخ 29 دسمبر, 2021
پاک فوج نے قومی سلامتی پالیسی کو ملک کی قومی سلامتی مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر دیے گئے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی پاکستان کی قومی سلامتی مضبوط بنانے میں اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامع فریم ورک قومی سلامتی کے مختلف اجزا کے درمیان بین الروابط کو اُجاگر کرتا ہے۔ میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ یہ روابط مربوط حکومتی کوششوں سے اُبھرتی ہوئی عالمی صورتحال کے لیے ضروری ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ مسلح افواج قومی سلامتی پالیسی میں دیے گئے وژن کے حصول میں اپنا کردار ادا کرے گی۔