پاکستان: 3 ماہ بعد کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ڈھائی فیصد کے قریب پہنچ گئی
شائع شدہ تاریخ 06 جنوری, 2022
پاکستان میں کوروناکے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جو تقریباً ڈھائی فیصد کے قریب جا پہنچی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 585 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1085 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1299848 ہوگئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.32 فیصد رہی جو تقریباً تین ماہ کے دوران سب سے زیادہ شرح ہے۔ اس سے قبل اکتوبر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.34 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1478895167855804428