پاکستان: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد کے قریب، مزید 3 اموات
شائع شدہ تاریخ 21 جولائی, 2022
پاکستان میں کورونا کی شرح ایک مرتبہ پھر تین فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21 ہزار 315 ٹیسٹ کیے گئے۔ این آئی ایچ کے مطابق 599 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.81 ریکارڈ کی گئی۔ https://twitter.com/NIH_Pakistan/status/1549938937057124353?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1549938937057124353%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F292476- کورونا نے ایک دن میں مزید تین مریضوں کی جان لے لی جب کہ اب بھی 170 افراد ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔