پاکستان: کورونا سے 57 اموات، 1100 سے زائد کیسز رپورٹ
شائع شدہ تاریخ 12 جون, 2021
ملک میں کورونا سے مزید 57 افراد انتقال کرگئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 3.34 رہی۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 35695 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1194 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 57 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.34 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21633 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 75 ہزار 581 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1403525647226507264