پاکستان: کورونا سے مزید 74 اموات، مثبت کیسز کی شرح 8.8 فیصد
شائع شدہ تاریخ 17 مئی, 2021
ملک میں کورونا وائرس سے مزید 74 افراد انتقال کرگئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36725 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3232 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 74 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.8 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19617 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 880362 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 792522 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ https://twitter.com/9newshdpk/status/1394162422160756736 اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔