پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدر کرتے ہیں، امریکا
شائع شدہ تاریخ 12 اکتوبر, 2022
ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے متعدد معاملات میں مفادات یکساں ہیں اور ہم پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدر کرتے ہیں۔ نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اامریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کی پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی، پاکستان کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ افغان عوام کے مستقبل اور افغانستان میں استحکام پر پاکستان سے گفتگو ہوتی رہتی ہے اس کے ساتھ ہی خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال اور چیلنجز پر پاکستان سے مستقل بات ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوری طریقے سے منتخب سویلین حکومت ہے۔