پاکستان کیخلاف کوئی سازش کامياب نہيں ہونے دینگے، عسکری ترجمان
شائع شدہ تاریخ 25 اپریل, 2022
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے ملک کے خلاف ہر سازش اور خطرے کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کسی نے پاکستان کو ميلی آنکھ سے ديکھا تو وہ آنکھ نکال ديں گے۔ کچھ روز قبل کی جانے والی پریس کانفرنس میں پاک افواج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے واضح کیا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں تمام خطرات اور سازشوں کے خلاف کام کر رہی ہیں۔ پاکستان کے خلاف کوئی سازش کامياب نہيں ہونے ديں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی انٹیلی جینس ایجنسیاں اور ادارے بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں، اگر کسی نے پاکستان کے خلاف کوئی بھی سازش کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ترجمان پاک فوج اس سے پہلے یہ بتا چکے ہیں کہ پاک فوج کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ ملکی سالمیت کے خلاف کوئی سازش نہ ہونے دے اور اس کا تدارک کرے۔