پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کے بیان کو مسترد کر دیا
شائع شدہ تاریخ 22 نومبر, 2021
پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور باور کرایا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کےخلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیردفاع کے غیرذمہ دارانہ بیان کو مسترد کرتا ہے بھارتی وزیردفاع کادھمکی آمیزبیان اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیردفاع کا بیان فریب انگیزہے بیان سےبھارت کی ہمسائیوں سےدشمنی کی فطرت کی عکاسی ہوتی ہے بھارت کی پاکستان مخالف مہم مکمل طورپربےنقاب ہو چکی ہے بھارتی مہم کوبین الاقوامی برادری میں پذیرائی حاصل نہیں ہوئی۔ دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت الزام تراشیوں میں غلط بیانی اور تصورات سےکام لیتی ہے بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم سےعالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے بھارتی افواج مقبوضہ وادی میں سنگین جرائم کاارتکاب کر رہی ہیں۔ ترجمان نے باور کرایا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کےخلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتاہے فروری 2019میں دنیاپاکستان کی صلاحیت اورعزم کی گواہ تھی۔