پاکستان میں مسلسل دوسرے روز کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی
شائع شدہ تاریخ 24 مارچ, 2022
اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 30 ہزار 054 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 210 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 445 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1506803249994735619?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1506803249994735619%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2294957%2F24