پاکستان میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ اچانک سست کیوں ہوگئی؟ وجہ سامنے آگئی
شائع شدہ تاریخ 12 اکتوبر, 2021
پچیس ہزار کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خلل آگیا۔ ٹیلی کام ذرائع کے مطابق 40 ٹیرا بائیٹ کا اہم ترین زیر آب کیبل فجیرا کے قریب خراب ہوگیا جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ سستی کا شکار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کی دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 40 ٹیرابائیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن لگنے کا امکان ہے۔