پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر ڈاکٹروں کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، شیلنگ

شائع شدہ تاریخ 05 اکتوبر, 2021
پاکستان-میڈیکل-کمیشن-کے-باہر-ڈاکٹروں-کا-احتجاج،-پولیس-کا-لاٹھی-چارج،-شیلنگ

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں سے آئے ڈاکٹروں نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر احتجاج کیا، عمارت میں داخلے کی کوشش پر پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا۔ پولیس اورمظاہرین کے مابین ہاتھا پائی اور شدید دھکم پیل ہوئی۔پولیس نے ڈاکٹرز کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی۔