پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے: شہباز کا مودی کو جوابی خط
شائع شدہ تاریخ 18 اپریل, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے خط کا جواب دے دیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے خط میں بھارتی وزیراعظم کو کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے اور پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد کا خط لکھا تھا، اب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب کو جوابی خط لکھا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے خط میں پاکستان سے تعمیری تعلقات کی خواہش کا اظہارکیا تھا۔