پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطہ کاری میں اہم پیشرفت
شائع شدہ تاریخ 04 دسمبر, 2025
بنگلادیشی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان سے فضائی رابطہ دسمبر سے شروع کرنے کی حتمی تیاریاں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں تین پروازیں کراچی آئیں گی۔
ایک سوال کے جواب میں بنگلادیشی ہائی کمشنر نے جواب دیا کہ بنگلادیشی طیارے بھارت کی فضائی حدود کے اوپر سے پاکستان آئیں گے ۔