پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتکاری کی واپسی ہوگئی، بلاول بھٹو
شائع شدہ تاریخ 27 ستمبر, 2022
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتکاری کی واپسی ہوگئی ہے، پاکستان امریکا دوستی زندہ باد۔ واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتکاری کی واپسی ہوگئی ہے، جب ہم مل کرکام کرتے ہیں تو اچھے نتائج حاصل ہوتے ہیں، سیلاب میں 60 ملین ڈالر کی امریکی امداد پر شکر گزار ہیں، پاکستان امریکا دوستی زندہ باد۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں صرف0.8 فیصد حصہ ہے، لیکن پاکستان کو اس وقت موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی بڑی تباہی کا سامنا ہے، مسلسل بارشوں سے100 کلومیٹر طویل جھیل وجود میں آئی، ماحولیاتی انصاف پر امریکا پاکستان کی مدد اور تعاون کرے، دنیا میں سبز انقلاب لانے کا وقت آپہنچا ہے۔