پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر شاہ زیب رند کی امریکا میں شاندار کامیابی
شائع شدہ تاریخ 03 اپریل, 2023
شاہ زیب رند نے میامی میں کامبیٹ کراٹے لیگ میں اپنی پروفیشنل فائٹ جیت لی، انہوں نے وینیز ویلا کے گیبو ڈیاز کو تین راؤنڈز میں شکست دی۔
تین، تین منٹ کے تین راؤنڈز کے بعد ریفریز نے شاہ زیب کو متفقہ فاتح قرار دیا۔
واضح رہے کہ شاہ زیب رند کامبیٹ کراٹے میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی فائٹر ہیں۔