پاکستانی عازمین حج کیلئےگئےتو8 سے10 لاکھ اخراجات ہونگے،سیکرٹری مذہبی امور
شائع شدہ تاریخ 02 جون, 2021
سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز جعفر نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے اب تک حج کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو بریفنگ میں سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز جعفر نے بتایا کہ حج کے حوالے سے پاکستان کی تیاریاں جاری ہیں۔ ۔اگرسعودی عرب کی حکومت نے حج کے لئے پاکستان سے عازمین کی اجازت دی تو 8 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک اخراجات آئیں گے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز جعفر نے بتایا کہ سعودی عرب کرونا سے بچاؤ کیلئے تیار چینی ویکسین کو نہیں مان رہا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ سعودی حکومت حج کے حوالے سے کون سے فیصلے اور قواعد وضوابط جاری کرتی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اگر دنیا بھر سے 60 ہزارافراد کو بھی حج کرنے کی اجازت ملی تو پاکستان کا کوٹہ 5 سے7 فیصد ہوسکتا ہے۔ اجلاس کے دوران قران پاک کے ضعیف نمونوں کو محفوظ کرنے کیلئے اسلام آباد میں ری سایئکلنگ پلانٹ لگانے پر بھی غور کیا گیا۔