پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ
شائع شدہ تاریخ 05 جنوری, 2023
آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسہ بڑھا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 226 روپے 95 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 226 روپے 94 پیسے تھا۔ علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 236 روپے برقرار ہے۔