پاکستانی خفیہ اداروں کی بڑی کامیابی
شائع شدہ تاریخ 26 جنوری, 2023
خفیہ اداروں نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن منصوبے کا پتہ لگالیا تفصیلات کے مطابق بھارت نے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ دراندازی کا ڈرامہ رچایا، بھارت نے پولیس اور فوج کے ذریعے کارروائی کی منصوبہ بندی کی۔ پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی منصوبے کے 3 اہم کرداروں کا بھی پتہ لگا لیا بھارتی منصوبے کے تحت مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بنانے کا ڈرامہ رچایا جائے گا منصوبے کے تحت بھارتی فوج اور پولیس جعلی برآمدگی بھی ظاہر کریگی۔