پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار
شائع شدہ تاریخ 04 جنوری, 2023
اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکی دینے والے ملزم گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔ پولیس نے مبینہ دہشتگرد کو انٹیلی جنس اداروں کی معاونت سے گرفتار کیا۔ خیال ہے کہ گرفتار ملزم نے گزشتہ دنوں مارگلہ پہاڑی سے ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔