پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا

شائع شدہ تاریخ 22 مارچ, 2023
پارلیمنٹ-کا-مشترکہ-اجلاس-آج-شام-چار-بجے-ہوگا

اجلاس میں دہشت گردی کی وجہ سے امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر بحث ہوگی۔ پارلیمنٹ میں قومی اداروں کے احترام کے معاملے پر بھی بحث کی جائے گی۔

خارجہ پالیسی، معاشی صورتحال، موسمیاتی تبدیلی پر بھی بات ہوگی۔ افواج پاکستان اور اس کی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی کی مذمت میں قرارداد منظور کی جائے گی۔