پارلیمنٹ جو قانون بناتی ہے اس پر عمل کرنا سب کا فرض ہے، رانا ثنااللہ
شائع شدہ تاریخ 29 مارچ, 2023
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔
اس موقع پر صحافی کی جانب سے رانا ثنااللہ سے سوال پوچھا گیا کہ کیا پارلیمان اتنا کمزور ہے کہ سیاستدانوں کو عدالت آنا پڑتا ہے؟
اس کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں فیصلے ہو رہے ہیں، کل ہوئے ہیں ناں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ جو قانون بناتی ہے اس پرعمل کرنا سب کا فرض ہے۔