ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے ٹاس جیت لیا

شائع شدہ تاریخ 29 اکتوبر, 2021
ٹی-ٹوینٹی-ورلڈ-کپ،-بنگلہ-دیش-نے-ٹاس-جیت-لیا

شارجہ :  بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے ۔ واضح رہے کہ شارجہ میں پہلا میچ جاری ہے جبکہ دوسرا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کا میچ اس حوالے سے اہم ہے کہ جو ٹیم یہ میچ ہارے گی وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی۔ پاکستان نے اب تک ٹی 20 ورلڈکپ میں دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں ہی جیتے ہیں جبکہ افغانستان نے اپنا واحد میچ سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلا تھا  اور بڑے مارجن سے جیت اپنے نام کی تھی۔