ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ نے ہم سے رابطہ کیا نہ تحریک انصاف سے: رانا ثنا
شائع شدہ تاریخ 29 دسمبر, 2022
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کے حوالے سے نہ اسٹیبلشمنٹ نے ہم سے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی تحریک انصاف سے ، تحریک انصاف کا یہ بیانیہ بنانے کا مقصد صرف سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ وزیر داخلہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان روز نئی کہانی گھڑتے ہیں، ڈھائی سال کیلئے ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا کوئی پیغام نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے نے پوری قوم کے ساتھ کمٹمنٹ کی ہے کہ وہ غیر سیاسی رہیں گے ، اب جو ہوگا وہ آئین کے مطابق ہوگا۔