ٹیوٹا کے 250ڈپلومہ ہولڈرز کو اورنج ٹرین میں ملازمتیں فراہم
شائع شدہ تاریخ 21 فروری, 2020
چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے کہا ہے ٹیوٹا اپنے نئے وژن کے تحت طلبا کو روزگار کی فراہمی کے لئے متعدد اقدامات کر رہاہے ۔ لاہور: اورنج لائن ٹرین میں ٹیوٹا کے الیکٹریکل ، الیکٹرانکس ،مکینیکل اور انسٹرومنٹ ٹیکنالوجی کے 250طلبا کو ملازمتیں فراہم کر دی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں لاہور ،گجرات ،گوجرانوالہ ،ساہیوال ،نارووال اور سانگلہ ہل سے 500 اہل طلبہ کو انٹرویوز کیلئے بلایا گیا ۔ڈپٹی جنرل منیجر او اایل ایم ٹی GUO KAIYONGسمیت دیگر ماہرین کے پینل نے انٹرویوز کئے جن میں 250طلبا کو ملازمتیں فراہم کر دی گئیں ۔