ویرات کوہلی نے ٹنڈولکر کا عظیم ریکارڈ توڑ دیا — وائٹ بال کرکٹ کا نیا بادشاہ!
شائع شدہ تاریخ 27 اکتوبر, 2025
ویرات کوہلی نے ہفتے کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تیسرے اور سیریز کے آخری ون ڈے میچ کے دوران 74 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر تاریخی سنگِ میل عبور کیا۔
ویرات کوہلی انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ(ون ڈے +ٹی ٹوئنٹی) میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔
کوہلی نے 305 ون ڈے انٹرنیشنل میں 14 ہزار 255 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 125 میچز میں 4188 رنز بنائے ہیں۔
یہ کوہلی کے انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ میں مجموعی طور پر 18 ہزار 443 رنز بنتے ہیں۔جو کہ دنیا میں کسی بھی بیٹر کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ہیں۔
اس سے قبل انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھارت کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا، جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 18 ہزار 426 اور واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 10 رنز بنائے۔
سچن ٹنڈولکر کے انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ میں مجموعی طور پر 18 ہزار 436 رنز بنتے ہیں۔
اس فہرست میں تیسرا نمبر سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگارا کا ہے جن کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی رنز 15 ہزار 616 ہیں۔
واضح رہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکرکے پاس ہے، جنہوں نے 463 میچوں 44.83 کی اوسط سے 18،426 رنز بنائے۔