وفاقی کابینہ آج 15نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی
شائع شدہ تاریخ 15 جون, 2021
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا جس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ اجلاس میں والٹن ائیر پورٹ پراجیکٹ کا پنجاب حکومت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان ریونیو شئیرنگ کا فیصلہ ہوگا جبکہ اے ایچ ایس ائیر انٹرنیشنل کے لائسنس کی تجدید کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ پاکستان پوسٹل مینجمنٹ بورڈ کے پرائیویٹ ممبران کی تقرری، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ میں ممبر پلاننگ کی تقرری اور کارلٹن ہوٹل کراچی کی زمین کا استعمال تبدیل کرنے کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ اربن ریجنریشن آف پاکستان کواٹرز کا معاملہ، پاکستان کوسٹ گارڈز فاؤنڈیشن کی منظوری اور قیدی محمد اویس کی پاکستان سے ناروے منتقلی کا معاملہ کابینہ میں پیش ہوگا۔ اسلام آباد کے زون4 میں پرائیویٹ ہاؤسنگ اور بلند منزلہ اپارٹمنٹس کے لیے زمین کے استعمال کی منظوری اور غیر بھارتی پنجابی فلموں کی امپورٹ کا فیصلہ کابینہ ایجنڈا کا حصہ ہے۔ نیشنل ڈیجیٹل کیبل پالیسی منظوری کے لیے کابینہ میں پیش ہوگی۔ بیرون ملک کمیونٹی ویلفئیر اتاشیوں کی تقرری، ریاض ایمبیسی سے عوام الناس کی وزیر اعظم کو شکایات کا معاملہ، ایس ڈی جی پیز کی ہدایات میں ردوبدل سے متعلق معاملہ اور ای سی سی کے 2جون کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔