وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ
شائع شدہ تاریخ 30 دسمبر, 2022
اسلام آباد دھماکے کے بعد شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں دھماکے کے بعد سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اب ناکوں پر پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا ہے، جس میں 1000 ایف سی اہلکار مانگے گئے ہیں۔ ایف سی کے1000اہلکار وفاقی دارالحکومت کے 25 مقامات پر تعینات کئے جائینں گے، اور ناکوں پر موجود پولیس اہلکاروں کی معاونت کریں گے۔