وفاقی حکومت نے 9 نومبر یومِ اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا
شائع شدہ تاریخ 08 نومبر, 2022
وزیراعظم ہاؤس نے یوم اقبال پر چھٹی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اقبال ڈے پر اس تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعظم ہاؤس نے یوم اقبال پر چھٹی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔