وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر چھٹیوں کا اعلان کردیا
شائع شدہ تاریخ 20 جون, 2023
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے عید الاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 29 اور 30 جون سے یکم جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے دفاتر کیلئے 29 اور 30 جون (جمعرات اور جمعہ) چھٹی دی گئی ہے۔
جبکہ ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر میں 29 جون تا یکم جولائی تک چھٹیاں ہوں گی۔