وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبردار کر دیا
شائع شدہ تاریخ 23 اپریل, 2022
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ امریکا میں آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوئی، وہ چاہتے ہیں کہ پیٹرول پر سبسڈی نہ دی جائے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت بھی متفق ہے کہ ان سبسڈیز کے متحمل نہیں ہو سکتے، انہیں کم کرنا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف پاکستان میں اسٹرکچرل اصلاحات چاہتا ہے، متفق ہیں یہ اصلاحات ضروری ہیں اور انہیں متنازع نہیں ہونا چاہیے۔ واشنگٹن میں تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل (Atlantic Council) میں خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا چاہتے ہیں، ایک سال کے اندر انتخابات کی طرف جائیں گے۔