وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب،حکومت کا اپوزیشن اراکین کی رکنیت معطل کرنے پر غور
شائع شدہ تاریخ 05 اپریل, 2022
اپوزیشن اراکین کی رکنیت انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر معطل کی جائے گئی حکومت نے قائد ایوان پنجاب کے انتخاب میں اپوزیشن کو ناکام بنانے کے لیے حکمت عملی پر غور شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اپوزیشن اراکین کی رکنیت معطل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ءء۰یاپوزیشن کے 15سے 20 اراکین کی رکنیت معطل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن اراکین کی رکنیت انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر معطل کی جائے گئی۔ اسپیکر کی جانب سے قائم کی گئی انکوائری کمیٹی آج اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ انکوائری کمیٹی میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کی نشاندہی بھی کی جائے گی۔اسپیکر کی ہدایت پر 3 اپریل کو ہنگامہ آرائی پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کا کہا گیا تھا۔