وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

شائع شدہ تاریخ 29 جولائی, 2022
وزیراعظم--شہبازشریف-سے-آرمی-چیف-جنرل-قمر-جاوید-باجوہ-کی-ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  ملاقات کی ہے ۔  ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم ہاوس آمد ، آرمی چیف اور وزیراعظم کی ملاقات میں  اہم امور پر مشاورت کی گئی ۔  ملاقات میں ملکی داخلی اور سلامتی صورتحال پر گفتگو  کی گئی ۔   ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی  ، وزیراعظم نے پاک فوج کی تیاریوں اور پیشہ ورانہ امور پر اعتماد کا اظہار کیا ۔  وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی خدمات کو بھی سراہا ۔