وزیراعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارکباد
شائع شدہ تاریخ 30 اکتوبر, 2021
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارکباد پیش کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بہت مبارک ٹیم پاکستان! افغان ٹیم کی جانب سے متاثر کن کھیل پیش کیا گیا۔ میں نے کسی ٹیم کو اتنی تیزی سے عالمی کرکٹ میں اپنی جگہ بناتے اور مقابلے کی غیرمعمولی قابلیت حاصل کرتے نہیں دیکھا۔ مقابلے کی اس سکت اور استعداد کے باعث افغانستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1454148791037276169?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1454148791037276169%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F8288 اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو5 وکٹوں سے شکست دیدی ہے، پاکستان نے 148 رنز کا ٹارگٹ 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔