وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس، ق لیگ کی عدم شرکت
شائع شدہ تاریخ 11 جون, 2021
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حکومت کی اہم اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق نے شرکت نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کا کوئی رکن اسمبلی اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔ دریں اثنا وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرےعلم میں نہیں کہ ق لیگ والے اجلاس میں کیوں نہیں آئے۔ ق لیگ کم ہی اجلاسوں میں شرکت کرتی ہے۔