وزیراعظم کا پرامن افعانستان کیلئے پاکستان کے عزم کااعادہ
شائع شدہ تاریخ 01 دسمبر, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے پرامن افغانستان کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس ضمن میں افغان عوام کی ہر ممکن معاونت کرے گا۔ وزیراعظم نے یہ بات آج اسلام آباد میں امور خارجہ کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور اپنے افغانستان کے اپنے حالیہ دورے کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اسے افغانستان میں صورتحال بہتر کرنےکے لئے اپناکردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔