وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں کمی اور ارکان کو فری پیٹرول کی کٹوتی کا فیصلہ
شائع شدہ تاریخ 03 جون, 2022
وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم نے کابینہ میں کمی اور کابینہ کے ارکان کو فری پیٹرول کی کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔ خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ 10 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزرا اور افسران کا کوٹہ 40 فیصد کم کر دیا ہے۔