وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر کو فون، کلائمیٹ کانفرنس میں شرکت کی دعوت
شائع شدہ تاریخ 29 دسمبر, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلیفون کیا اور کلائمیٹ ریسیلنیٹ پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کیساتھ دوطرفہ دلچسپی کے معاملات اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے طیب اردوان کو کلائمیٹ ریسیلینٹ پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ سیلاب متاثرین کیلئے کلائمیٹ ریسیلنیٹ پاکستان کانفرنس کا انعقاد 9 جنوری کو جنیوا میں ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی امور پر رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔