وزیراعظم کا اگست سے سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ
شائع شدہ تاریخ 20 جولائی, 2021
وزیراعظم عمران خان نے اگست سے سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے جلسے اندرون سندھ ہوں گے اور ان میں بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی مخالف سیاسی قوتوں سے ملاقاتیں اور انہیں ساتھ ملانا بھی سندھ پلان کا حصہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے حوالے سے عید کے بعد ایک اور اجلاس بلایا ہے جس میں سندھ پلان کو حتمی شکل دی جائے گی جب کہ اسی اجلاس میں سندھ ایڈوائزری کمیٹی کے نام بھی فائنل ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاق کے منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں پر اہم فیصلے بھی عید کے بعد ہوں گے جب کہ مبینہ کرپشن میں ملوث یا سیاسی آلہ کاربننے والے بیوروکریٹس کےخلاف کارروائی پر مشاورت ہوگی۔