وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
شائع شدہ تاریخ 25 ستمبر, 2021
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزراء اور دیگر سرکاری عہدیداروں کے ساتھ انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، بلوچستان اور کےپی کے وزرائےاعلیٰ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ https://twitter.com/PakPMO/status/1441406556378124293?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1441406556378124293%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fpm-visits-isi-headquarters%2F ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکا کا استقبال کیا اور اعلیٰ قومی وعسکری قیادت کو افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ افغانستان کی حالیہ صورتحال کےتناظرمیں خطےمیں تبدیلیوں پر بھی بریف کیا گیا۔ وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کےخلاف آئی ایس آئی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔