وزیراعظم نے پولیس اہلکار کیجانب سے ایک شخص کی جان بچانےکی ویڈیو شیئرکردی
شائع شدہ تاریخ 20 اگست, 2021
وزیراعظم عمران خان نے پولیس اہلکار کیجانب سے ایک شخص کی جان بچانےکی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئرکی ہے ۔ ویڈیومیں پولیس جوان کوٹرین سےگرنےوالےشخص کی جان بچاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتےہو ئے لکھا کہ 'یہ وہ مقام ہے جہاں فرض تقدیس سے ہمکنار ہوتا ہے۔‘ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1428388072710889475 وزیراعظم نے پولیس اہلکار کی عوامی خدمت کےعزم کو سراہا اور کہا کہ عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی کا عزم قابلِ تحسین ہے۔