وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا
شائع شدہ تاریخ 27 دسمبر, 2021
وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا اجلاس میں عسکری حکام اور سینئر وزراء شریک ہوں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ افغانستان اور بارڈرز کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں سیکیورٹی حکام کی جانب سے پاکستان کے دیگر ممالک سے ملحقہ بارڈرز کی مینجمنٹ اور افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورت حال پر بریفنگ غور کے علاوہ خطے کی مجموعی صورت حال اور قیام امن کیلئے پاکستان کے مؤثر کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔