وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

شائع شدہ تاریخ 24 ستمبر, 2021
وزیراعظم-عمران-خان-27-ستمبر-کو-کراچی-کا-ایک-روزہ-دورہ-کریں-گے

کراچی: وزیراعظم 27 ستمبر کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ عمران خان کو ترقیاتی کاموں اور امن و امان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم دورہ کراچی کے دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ عمران خان کو سرکلر ریلوے، گرین لائن بسوں، ترقیاتی کاموں اور امن و امان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم کو پارٹی امور سے متعلق بھی بریف کیا جائے گا۔