وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کا نوٹس لے لیا
شائع شدہ تاریخ 22 اپریل, 2021
وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہر پہلو سے اس دھماکے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے ملاقات جلد ہو گی ، جہانگیر ترین وزیر اعظم عمران خان رات گئے تک معاملات کی نگرانی بھی خود کرتے رہے۔ گزشتہ روز کوئٹہ کے زرغون روڈ پر ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 15 افراد زیر علاج ہیں۔ جس میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ہم نیوز نے بتایا ہے کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی۔ خلیجی اخبار نے ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹرارباب کامران کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمیوں میں دو اسسٹنٹ کمشنرز بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک آواز سنی گئی جبکہ جائے وقوع پر دھواں اٹھتا ہوا بھی دیکھا گیا۔ ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرام نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے میں 40 سے 50 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ کار علاقے میں داخل ہوتے ہی دھماکہ ہو گیا۔