وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے
شائع شدہ تاریخ 12 جولائی, 2021
وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ون آن ون ملاقات کریں گے، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار صوبے کے انتظامی اور سیاسی امورکے بارے وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کو داتا دربار اپ گریڈیشن پراجیکٹ بارے بریفنگ بھی دی جائے گی اور وزیر اعظم کو ترقیاتی منصوبوں بارے آئندہ اہداف سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم وزیراعلی ہا ؤس میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، وزیر اعظم عمران خان مون سون شجر کاری کے سلسلے میں پودا بھی لگائیں گے اس کے علاوہ وزیر اعظم سے چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجا ب پولیس اور ایڈوکیٹ جنرل ملاقاتیں بھی کریں گے۔