وزیراعظم شہباز شریف سے نیویارک میں بل گیٹس کی ملاقات
شائع شدہ تاریخ 23 ستمبر, 2022
نیوریارک میں وزیراعظم شہبازشریف سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بل گیٹس کو پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا شدہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے مائیکروسافٹ کے بانی کو سیلاب کے باعث غذائی عدم تحفظ، متاثرہ خواتین اور بچوں کی حالت زار کے بارے میں بھی بتایا۔ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں جہاں انکی عالمی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ شہبازشریف جنرل اسمبلی کے اجلاس سے جمعہ کو اہم خطاب کریں گے جس میں وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو پہنچنے والے نقصانات کا ذکر کرینگے اور عالمی برادری سے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے کی اپیل بھی کرینگے۔