وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آج

شائع شدہ تاریخ 11 جون, 2022
وزیراعظم-اور-وزیراعلیٰ-پنجاب--کیخلاف-منی-لانڈرنگ-کیس-کی-سماعت-آج

لاہور : وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آج اسپیشل کورٹ سینٹرل میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق   کیس کی سماعت اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان  کر رہے ہیں ۔  شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکلا کے دلائل مکمل ہوگئے جبکہ دیگر ملزمان کے وکلا کو ضمانت کی توثیق کے لیے دلائل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل بھی لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے تھے۔