وزیراعظم اج تاجکستان کے دورے پر روانہ ہونگے
شائع شدہ تاریخ 16 ستمبر, 2021
وزیراعظم عمران خان آج 16 ستمبر کو دو روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان روانہ ہوں گے جس میں اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ سمٹ میں شریک ہوں گے، جب کہ تاجکستان بزنس فورم کے پہلے اجلاس کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم تاجک صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کریں گے، جب کہ دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران تجارت، معاشی و سرمایہ کاری خاص طور پر علاقائی روابط کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کا وسطی ایشیاء کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ وزیراعظم تاجک صدر کی دعوت پر تاجکستان کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔